Tue. Oct 22nd, 2019

لاہور میں نوجوان لڑکیوں کو اغواہ کرنے والے گروہ کا طریقہ واردات

*لاہور میں نوجوان بچیوں کو اغوا کرنے والا گروہ نئے طریقہ واردات سے سرگرم*

طریقہ واردات:
ھنڈا موٹرسائیکل پر سوار بندہ گلی محلہ میں کسی مرد یاعورت سے کہتا ہے کہ ہم بچیوں کا جہیز فنڈ دے رہے ہیں۔ کوئی بچی ہے تو بتائیں۔ غریب گھر تک پہنچنے کے لیے دھوکہ دہی سے محلہ دار کی وساطت سے بچی اور اسی کے گھر والوں سے مل کر بچی کے ماں یاپ کو کہتے ہیں آؤ ہم آپ کو فارم دیں۔ اپنی ہی موٹرسائیکل پر بٹھا کر دو گلیاں دور کھڑا ہوکر وہ بندہ کہتا ہے کہ یہاں کھڑے ہوں۔ میں دوسری فیملی کو لے کر آتا ہوں۔

بس یہاں سے وہ اغوا کار اس گھر میں واپس آکر نوجوان بچی کو کہتا ہے کہ تمہاری ماں یا باپ دفتر میں تمہیں بلا رہے ہیں۔ بچی سمجھتی ہے کہ میرا ماں یا باپ بھی اس کے ساتھ گئے ہیں، جیسے ہی بچی اس کی باتوں میں آکر اس کے ساتھ موٹرسائیکل پر بیٹھتی ہے وہ بچی کو کسی اور مقام پر لے جاتے ہیں۔ ماں یا باپ دھوکا کھا کر جب گھر پہنچتے ہیں۔توادھر بچی اغوا ہو چکی ہوتی ہے۔

نوٹ: یہ ساری واردات 10 سے 20 منٹ میں کی جاتی ھے۔
اس پوسٹ کو سوشل میڈیا پر زیادہ سے ذیادہ شیر کریں۔ تاکہ والدین دھوکا نہ کھا سکیں۔

More Stories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.