Tue. Oct 22nd, 2019

نارنگ کے طلباء کا کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی

وزیر اعظم پاکستان کی ہداہت پر نارنگ کے طلباء نے لبیک کہا اور اپنے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے مختلف مکامات پر جلوس نکالے۔ سب سے پہلی ریلی علاقہ کے سب سے مشہور سکول سٹارز کی طرف سے نکالی گئی جو کافی پرجوش اور بڑی ریلی تھی۔ اسکے بعد باقی سکولوں کے طلباء بھی ریلیاں نکالنے لگے۔ ایم پی اے عمر آفتاب کی قیادت میں میونسپل نارنگ منڈی میں ریلی نکالی گئی۔ نیشنل گرائمر سکول کے پرنسپل بشیر احمد قمر صاحب بھی اپنے سکول کے بچوں ساتھ سڑکوں پہ ائے اور ہماری ٹیم سے بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ انشاءاللہ بہت جلد وہ کشمیر کو آزاد دیکھیں گے۔ پرائیویٹ سکولوں کے ساتھ ساتھ سرکاری سکولوں نے بھی ریلیوں میں بھر چڑھ کر حصہ لیا۔ گورنمنٹ ہائی سکول اور مندروالہ سکول کی ریلی بھی بہت پرجوش اور بڑی تھی۔ نارنگ کے طلباء کے اس جذبے نے کشمیریوں کو یہ پیغام پہچایا کہ وہ انکے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.